April 15, 2025 12:42 pm

English / Urdu

Follw Us on:

سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کردی، مریم سرکار کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عوام تک سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں سبزیوں کے نرخوں میں نمایاں کمی کر دی گئی۔

معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ عام آدمی کے کچن اخراجات میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی کے مطابق لاہور کے ماڈل بازاروں میں آلو 48، پیاز 43، ٹماٹر 58، لیموں چائنہ 113، بینگن 43، پھول گوبھی اور بند گوبھی 28، جب کہ فارمی کھیرا 38 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

اسی طرح شملہ مرچ 38، سبز مرچ 98، شلجم 28، مونگرے 78، چائنہ اور دیسی گاجر 33، گھیا کدو 48، حلوہ کدو 33، اور فارمی ٹینڈیاں بھی 48 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہم چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملے، مگر آئی ایم ایف کا اعتماد ضروری ہے، وزیر خزانہ

لہسن دیسی 160، چائنہ لہسن 395، ادرک 385، بھنڈی 178 اور کریلے 103 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ عوام تک سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان جلد عوام کو مزید ریلیف سے متعلق خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عام آدمی کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تاکہ مہنگائی سے ستائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس