اپریل 5, 2025 12:36 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان میں تیزی سےمقبول ہوتا “پکل بال”، کیا آپ کھیلنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

تراب رشید
تراب رشید

پکل بال ایک منفرد کھیل ہے جسے 1965 میں بین بریج آئی لینڈ، واشنگٹن میں تین افراد نے تخلیق کیا۔ یہ کھیل ٹینس، پنگ پانگ، اور بیڈ منٹن کا دلچسپ امتزاج ہے۔ پکل بال کھیلنے کے لیے ایک چھوٹا کورٹ، ایک چپٹا ریکٹ، اور سوراخوں والی پلاسٹک کی گیند استعمال کی جاتی ہے۔ اس کھیل میں نہ صرف تیز رفتاری کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ حکمت عملی بھی اہمیت رکھتی ہے، جو اسے ہر عمر اور مہارت کے کھلاڑیوں کے لیے
چیلنجنگ اور دلچسپ بناتی ہے۔

یہ کھیل بیڈ منٹن کے سائز کے کورٹ پر کھیلا جاتا ہے، جس میں ٹینس کے نیٹ سے تھوڑا چھوٹا نیٹ ہوتا ہے۔ کھلاڑی پنگ پانگ کے پیڈل سے تھوڑا بڑا پیڈل استعمال کرتے ہیں، اور گیند پنگ پانگ کی بال سے زیادہ مضبوط اور
پائیدار ہوتی ہے۔ پکل بال سنگل اور ڈبل کھیلوں میں کھیلا جا سکتا ہے اور اس کے ٹورنامنٹس بھی عالمی سطح پر مقبول ہیں۔ اس کی سادگی اور دلچسپی کی بدولت یہ کھیل ہر نسل میں بڑھتی ہوئی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

تراب رشید

تراب رشید

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس