Follw Us on:

انڈیا کے شریاس آئیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈیا کے شریاس ایر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

انڈیا کے مڈل آرڈر کے اسٹائلش بلے باز شریاس آئیر نے کرکٹ کے میدان میں مسلسل بہترین پرفارم کیا اور اسی کارکردگی پر وہ مارچ 2025 کے لیے آئی سی سی مین آف دی منتھ قرار پائے۔

آئیر نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی اور ابھرتے ہوئے اسٹار راچن رویندرا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے نام کیا۔ مگر یہ صرف ایک انفرادی انعام نہیں تھا یہ تو انڈیا کی چیمپئنز ٹرافی جیت کا عکاس تھا، جس میں آئیر نے نہ صرف رنز بنائے، بلکہ ٹیم کو فتح بھی دلوائی۔

243 رنز، 3 میچز، اور اوسط 57.33، یہ اعداد و شمار نہیں، بلکہ ہر انڈین کرکٹ مداح کے لیے فخر کی علامت ہیں۔ ایک طرف آئیر کی بیٹنگ میں سادگی تھی تو دوسری طرف ایسا اعتماد جیسے ہر گیند پر انہیں اپنا کھیل معلوم ہو۔

79 رنز کی اننگز نیوزی لینڈ کے خلاف، جہاں پچ اسپنرز کے لیے جنت تھی وہاں آئیر نے جیسے گیند بازوں کا جادو توڑ ہی دیا۔ 

اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 45 رنز کی اننگز نے تعاقب کو ممکن بنایا اور فائنل میں ایک پرسکون مگر فیصلہ کن 48 رنز بنائے جو جیت کی مہر ثابت ہوئے۔

آئیر کا ایوارڈ جیتنے پر کہنا تھا کہ “یہ لمحہ میری زندگی کے سنہری لمحات میں شامل ہو گیا ہے۔ ٹیم، کوچز، اور سب سے بڑھ کر فینز کا شکریہ، جن کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ فروری میں شُبھمن گل نے یہی اعزاز جیتا تھا اور اب آئیر کی جیت نے انڈیا کو مسلسل دوسرا مہینے کا آئی سی سی ایوارڈ دلوا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: نوے کی دہائی کے اسٹارز نے دل تو جیتے مگر کوئی ٹرافی نہیں ، محمد حفیظ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس