فلسطین کا مسئلہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا ایک دیرینہ اور سنگین مسئلہ ہے، جو دہائیوں سے انسانی حقوق، عالمی سیاست اور عالمی انصاف کا امتحان بنا ہوا ہے۔ یہ مسئلہ محض زمین کے ایک ٹکڑے کا نہیں بلکہ ایک مظلوم قوم کی بقاء، شناخت اور آزادی کا ہے۔
اسرائیلی قبضے، ظلم و بربریت، اور معصوم شہریوں پر ہونے والے مظالم نے نہ صرف امت مسلمہ کو جھنجھوڑا ہے بلکہ پوری انسانیت کو سوچنے پر مجبور کیا ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت، آزادی اور انصاف کے حصول کے لیے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پر آواز بلند کی ہے۔
قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستانی ریاست اور عوام، فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چاہے وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف ہو یا اسرائیلی مظالم کی مذمت، پاکستان نے ہر فورم پر فلسطین کے لیے حمایت کا بھرپور اظہار کیا ہے۔