Follw Us on:

ماحویاتی آلودگی کا خاتمہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا افتتاح کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج بدھ کے روز صوبے کی پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کا افتتاح کیا، جو پاکستان میں ماحولیات کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا، جس میں اعلیٰ حکام، وزراء اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دو اہم ماحولیاتی نظام بھی متعارف کروائے جن میں ماحولیاتی منظوری کا نیا انتظامی نظام اور گاڑیوں کے اخراج پر قابو پانے کے لیے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم شامل ہیں۔ مریم نواز نے خود ایک گاڑی کا معائنہ کر کے سسٹم کا عملی مظاہرہ کیا اور پہلا باضابطہ ایمیشن اسٹیکر لگا کر اس سسٹم کا علامتی آغاز کیا۔

تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نئی فورس کے آپریشنل فریم ورک پر روشنی ڈالی۔ بتایا گیا کہ یہ فورس مختلف خصوصی یونٹوں پر مشتمل ہے جو شہروں میں پلاسٹک کے فضلے، دھول اور ڈینگی کے تدارک، پانی کے تحفظ، صنعتی اور طبی فضلے کے بہتر انتظام، اور اخراج کی نگرانی جیسے امور پر کام کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے ایک علامتی قدم کے طور پر انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کا پرچم بھی لہرایا اور فورس کے لیے 25 ہائبرڈ گاڑیوں اور 200 الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا اعلان کیا، تاکہ ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی پائیدار اقدامات کیے جا سکیں۔

تقریب میں یہ بھی بتایا گیا کہ اب فورس کو ریئل ٹائم ماحولیاتی نگرانی کے لیے جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جن میں 360 ڈگری سرویلنس گاڑیاں، تھرمل ڈرونز اور موبائل ایئر کوالٹی اسٹیشن شامل ہیں۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے اس فورس کے قیام کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ حکومت کا مقصد ایک سرسبز، محفوظ اور صاف پنجاب کو یقینی بنانا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس