Follw Us on:

صدارتی آرڈیننس: حکومت لیوی کی نئی شرح کسی حد کے بغیر مقرر کر سکے گی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Petrolium products
حکومت زیادہ سے زیادہ 70 روپے فی لیٹر لیوی لینے کی پابند تھی۔ (فوٹو: گوگل)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی حد ختم کرتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات پر لیوی کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ففتھ شیڈول ختم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد حکومت اب پیٹرولیم لیوی کی کوئی بھی حد مقرر کر سکتی ہے۔

ففتھ شیڈول کے مطابق حکومت زیادہ سے زیادہ 70 روپے فی لیٹر لیوی لینے کی پابند تھی۔

مزید پڑھیں: فلسطین پر اسرائیلی قبضہ: تاریخ کے اوراق میں کیا لکھا ہے؟

پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی، جب کہ ڈیزل پر 7 روپے 1 پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی شرح 77 روپے 1 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے 99 پیسے بڑھا کر 18 روپے 95 پیسے فی لیٹر کر دی گئی، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی میں 7 روپے 62 پیسے اضافہ کر کے نئی شرح 15 روپے 37 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس