Follw Us on:

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست

مادھو لعل
مادھو لعل
یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان، جب کہ سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کررہے ہیں۔ (فوٹو: ایکس)

پی ایس ایل (ایڈیشن 10) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا، جہاں یونائیٹڈ نے سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بلےبازی کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان کے عوض 202 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے اہم مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ کولن منرو نے 48، حیدر علی نے 33 اور جیسن ہولڈر نے 32 رنز کا قابلِ ذکر اضافہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 38، افتخار احمد نے 32، جب کہ عثمان خان نے 31 رنز بنائے، سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

یونائیٹڈ گیندبازوں کی جانب سے عمدہ گیندبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جیسن ہولڈر نے 4، عماد وسیم نے 2، جب کہ نسیم شاہ، ریلی میرڈیتھ، شاداب خان اور محمد شہزاد کی جانب سے 1،1،1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کا ٹاس بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ ملتان سلطانز کو اب تک کوئی فتح حاصل نہیں ہو سکی۔ٓ

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے لیے سیزن کا آغاز مایوس کن رہا ہے۔ اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔ اگرچہ کپتان محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی، تاہم بولنگ یونٹ 234 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔ ملتان سلطانز کو اپنی بولنگ حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہوگی اگر وہ فتح کی راہ پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

یہ میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں فتح کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ کیا اسلام آباد یونائیٹڈ اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھ پائے گی یا ملتان سلطانز واپسی کرے گی؟ فیصلہ آج کے میچ میں ہو گا۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس