Follw Us on:

ہارورڈ نفرت اور جہالت سکھا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ہارورڈ کو اب معیاری تعلیمی ادارے کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ (فوٹو: گوگل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارورڈ کو اب معیاری تعلیمی ادارے کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ ہارورڈ ایک ایسا مذاق بن چکی ہے، جو نفرت اور جہالت سکھاتی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہارورڈ کو اب معیاری تعلیمی ادارے کی فہرست میں شمار نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے دنیا کی صفِ اول کی یونیورسٹیوں کی کسی فہرست میں شامل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارورڈ ایک ایسا مذاق بن چکی ہے، جو نفرت اور جہالت سکھاتی ہے، اس لیے اسے مزید سرکاری مالی امداد نہیں دی جانی چاہیے۔

ہارورڈ ایک ایسا مذاق بن چکی ہے، جو نفرت اور جہالت سکھاتی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ کے درمیان تناؤ اُس وقت بڑھا جب یونیورسٹی نے حکومتی دباؤ کے باوجود اپنے تعلیمی اور انتظامی معاملات میں مداخلت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں: حماس کی دنیا بھر کے مسلمانوں سے امریکی سرپرستی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہفتہ یکجہتی منانے کی اپیل

ٹرمپ کی ہدایت پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر مالیت کی وفاقی امداد منجمد کر دی گئی ہے، جب کہ صدر ٹرمپ نے ادارے کی غیر منافع بخش حیثیت کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

صدر ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی اپنی داخلہ پالیسی، بھرتیوں اور تعلیمی شعبہ جات کی ساخت پر نظرثانی کرے، اور تعلیمی پروگرامز کا آڈٹ کرانے کی اجازت دے۔

ضرور پڑھیں: 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر اسرائیل کے خلاف مردہ باد ملین مارچ ہوگا، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

دوسری جانب ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر، ایلن گاربر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ “ہم اپنی خودمختاری اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔”

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ بعض یونیورسٹیاں، بالخصوص ہارورڈ، ’یہود مخالف جذبات‘ کو فروغ دے رہی ہیں، خاص طور پر اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں یہ موقف سامنے آیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس