April 19, 2025 10:32 pm

English / Urdu

Follw Us on:

مسئلہ حل،انٹرنیٹ میں سست روی ختم،پی ٹی سی ایل نے دعویٰ کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں(فوٹو:پکسابے)

حکومتی اداروں کی طرف سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر ہوگئی ہے،خرابی کو ٹھیک کرکے سست روی کو ختم کردیا گیا،کیا سب اچھا ہے؟

پی ٹی سی ایل(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن) کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو حل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ اور براؤزنگ ہموار ہے، پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔

پی ٹی سی ایل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ میٹا سروسز(واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال ہیں اور ان کی سروسز بھی مکمل طور پر بحال ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے مکمل کنیکٹیویٹی کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی ہے، پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کے صبر اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PTCL Official (@ptclofficial)

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2024 میں فروری میں عام انتخابات سے قبل ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سسٹ انٹرنیٹ کی شکایات موصول ہونا شروع ہوئیں۔

3 جنوری کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو جوڑنے والی اے اے ای ون انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک میں نیٹ ورک کی رفتار سست ہونے کے بعد صارفین کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

اس کے ایک روز بعد، اس کے ایک روز بعد وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ بینڈوتھ کی کمی کا تقریبا 80 فیصد کام پورا کرلیا گیا کیوں کہ کیونکہ ٹریفک کو دو دیگر کیبلز پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

9 پی ٹی سی ایل کے ترجمان عامر پاشا کا کہنا تھا کہ سست روی سے نمٹنے کے لیے پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ کا انتظام کیا ہے جس سے کسی حد تک انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار عالمی سطح پر بدترین ہے۔ شہری علاقوں میں بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ اکثر صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ پاکستان انٹرنیٹ کی سست رفتار کے حوالے سے دنیا کے 153ویں نمبر پر ہےجو نہ صرف کاروبار اور تعلیم کو متاثر کرتا ہےبلکہ قومی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بھی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار عالمی سطح پر بدترین ہے(فوٹو:پکسا بے)

 حکومت سٹارلنک کے ذریعے انٹر نیٹ کو منسلک کرنا چاہ رہی ہے اوراس حوالے سے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں،مگر پاکستان میں متعارف ہونے کے لیے کئی عملی چیلنجز ہیں سب سے پہلے اس کے لئے پاکستان میں انٹرنیٹ کے روایتی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ سیٹلائٹ کے نیٹ ورک کو سپورٹ کیا جا سکے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کے بحران کے حل کے لئے سٹارلنک ایک نیا امکان ضرور بن سکتا ہےلیکن اس کا حقیقت بننا اور اس کا پاکستانی عوام پر اثر اس بات پر منحصر ہے کہ حکومت اور سٹارلنک کے درمیان کیا معاہدہ طے پاتا ہے۔ 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس