April 19, 2025 10:14 am

English / Urdu

Follw Us on:

عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم رضا کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت سات افراد کو اڈیالہ جیل کے قریب سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین خانم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، ملک احمد خان بچھر اور عمر ایوب کو بھی عدالتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم رضا کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کو قیدی وین میں ڈال کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے، جہاں انھیں اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روک لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث ہوئی اور پولیس نے انھیں وارنٹ گرفتاری دکھا کر حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کی قیادت اڈیالہ روڈ پر زیر تعمیر پلازہ میں موجود تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی عمران خان کی بہنوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا اور چند دیر بعد انھیں رہا کردیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس