وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب سعودی عرب میں تھیں، تو وہ پنجاب کی مٹی کو یاد کرکے رو پڑی تھیں۔
پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت خوبصورت ملک ہے، پنجاب ایک بہت خوبصورت صوبہ ہے۔ ترکی میں پریزیڈنٹ سے لے کے عام عوام تک ہر فرد اپنے کلچر میں اپنی زبان میں اتنی فخر محسوس کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے “حسن کیٹل شو” اور “میلا چراغاں” جیسے ثقافتی میلوں کی بحالی کو پنجاب کی ثقافت کی جانب واپسی قرار دیا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر پنجابی کو پنجابی بولنے اور پنجابی بولنے پر فخر محسوس کرنا چاہیے، چاہے اس پار کا پنجاب ہو یا سرحد پار کا، پنجابی ہونا قدرتی رشتہ ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو پنجاب بولنے میں شرم نہیں بلکہ فخر محسوس کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ کو لائے ہوئے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے، فواد چوہدری
مریم نواز نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ انگریزی سیکھنا ضروری ہے، لیکن اپنی مادری زبان، اردو اور پنجابی پر بھی اتنا ہی فخر ہونا چاہیے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے انکشاف کیا کہ وہ جب سعودی عرب میں تھیں، تو پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رو پڑیں۔
انھوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں، لیکن میں ایک بلو بلڈڈ پنجابی بھی ہوں۔
مریم نواز نے فنکاروں سے ملاقات کو جذباتی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں فنکاروں کے لیے ایسا کچھ کریں جو پہلے کسی نے نہ کیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، اور ٹرف نیچے جا رہے ہیں، دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ہمارے وسائل وہی ہیں، فرق صرف نیت، قیادت اور عوامی خدمت کے جذبے کا ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ کوئی بھی شہری دو وقت کی روٹی سے محروم نہ ہو، میرا فرض ہے کہ قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔