April 19, 2025 11:59 am

English / Urdu

Follw Us on:

10 فروری سے پاکستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، انسداد پولیو جائزہ اجلاس

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
10 فروری سے پاکستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، انسداد پولیو جائزہ اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کے نتیجے میں 10 فروری سے ملک میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ پولیو کے خاتمے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں، بین الاقوامی اداروں اور شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی اور کمیونٹی موبلائزیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 21 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں معمول کے امیونائزیشن کو بھی مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے کارکنان اس بیماری کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں،خود سمیت پوری قوم کو محنتی پولیو ورکرز پر فخر ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو 21 اپریل سے 27 اپریل تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے دوران 45 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس ملک گیر مہم میں مجموعی طور پر 415,000 پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق مہم کی تھرڈ پارٹی ویڈیشن 28 اپریل سے 30 اپریل تک مکمل کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی برائے پولیو عائشہ رضا فاروق، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔( فوٹو:اے پی پی)

وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کے نتیجے میں 10 فروری سے ملک میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

پولیو کے خاتمے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں، بین الاقوامی اداروں اور شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی اور کمیونٹی موبلائزیشن کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 21 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں معمول کے امیونائزیشن کو بھی مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے کارکنان اس بیماری کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں،خود سمیت پوری قوم کو محنتی پولیو ورکرز پر فخر ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو 21 اپریل سے 27 اپریل تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے دوران 45 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس ملک گیر مہم میں مجموعی طور پر 415,000 پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق مہم کی تھرڈ پارٹی ویڈیشن 28 اپریل سے 30 اپریل تک مکمل کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی برائے پولیو عائشہ رضا فاروق، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس