April 19, 2025 11:41 am

English / Urdu

Follw Us on:

ہم نہیں چاہتے مگر ریاست چاہتی ہے کہ ہنگامہ ہو، سلمان اکرم راجہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے عدالت کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، ہم نہیں چاہتے مگر ریاست چاہتی ہے کہ ہنگامہ ہو۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قانونی اور آئینی حق پر ڈٹے ہوئے ہیں اور یہ حق منوا کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے عدالت کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اس رویے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ کو لائے ہوئے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل عدالت میں مزید توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی جائیں گی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عوام کو اس جبر اور فسطائیت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، یہ معاملہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ قانون کی بقا کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں للکارا جا رہا ہے، لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہمیں کسی بھی طریقے سے توڑا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، اور ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، انتشار کی طرف نہ لے جایا جائے۔

مزید پڑھیں: جب میں سعودی عرب تھی تو پنجاب کی مٹی کو یاد کرکے رو پڑی تھی، مریم نواز

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آواز کو کہاں تک دبایا جائے گا؟ عوام اپنا فیصلہ سنا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری ہمارے لیے معمولی بات ہے، ہم جبر اور فسطائیت کو ختم کر کے دم لیں گے، حکمران ہوش کے ناخن لیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، ہم نہیں چاہتے مگر ریاست چاہتی ہے کہ ہنگامہ ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس