پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کو قومی اسلمبلی میں نہیں بیٹھنے دیا، دیکھتا ہوں کہ شہباز شریف کیسے آئے گا؟ ہم ان کو اٹھا اٹھا کے بھگائیں گے۔
نجی نشریاتی ادارے سٹی 42 کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ لیں لیڈر اف دی اپوزیشن کو گرفتار کررہے ہیں، یہاں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہم نہیں چاہتے مگر ریاست چاہتی ہے کہ ہنگامہ ہو، سلمان اکرم راجہ
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو قومی اسلمبلی میں نہیں بیٹھنے دیا، دیکھتا ہوں کہ شہباز شریف کیسے آئے گا؟ ہم ان کو اٹھا اٹھا کے بھگائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کے ساتھ پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پولیس وین میں بیٹھنے کو کہا تو وہ نعرے لگاتے ہوئے قیدی وین میں بیٹھ گئے، جہاں کچھ دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا اور وہ چلے گئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ڈکٹیٹر ایوب خان کے پوتے ہیں۔