Follw Us on:

’دشمن کو اسی کے تِیر سے مارنا چاہیے‘ طلبا اسرائیل بائیکاٹ مہم میں پیش پیش

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

گزشتہ چند ماہ سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے دنیا بھر میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، بالخصوص پاکستان میں عوامی جذبات شدید ہیں۔

ان حملوں کو امریکہ کی سیاسی و عسکری پشت پناہی حاصل ہونے کے باعث، پاکستانی معاشرے میں اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے خلاف غم و غصہ بڑھا ہے۔

اسی پس منظر میں ملک بھر میں ایک بائیکاٹ مہم زور پکڑ رہی ہے، جس میں نوجوان اور طلبہ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ تحریک نہ صرف معاشی دباؤ کے ذریعے احتجاج کی ایک علامت بن چکی ہے بلکہ یہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ پاکستان کا باشعور طبقہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس