Follw Us on:

امریکا یوکرین معاہدہ: دونوں ممالک میں قیمتی معدنیات پر مفاہمت طے پا گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عالمی شراکت داری کی بنیاد

یوکرین اور امریکا کے درمیان وہ لمحہ بالآخر آ ہی گیا جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ جمعرات کو کییف اور واشنگٹن نے ایک مفاہمت (MoU) پر دستخط کیے، جو یوکرین میں موجود قیمتی اور نایاب معدنیات کی تلاش و ترقی کے سلسلے میں ایک جامع معاہدے کی پہلی اہم کڑی ہے۔

یہ معاہدہ صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ ایک نئی عالمی شراکت داری کا اشارہ ہے جس کے پیچھے موجود محرکات سیاسی بھی ہیں اور اقتصادی بھی۔

یوکرین کی نائب وزیراعظم و وزیر معیشت، یولیا سویریڈینکو نے اس پیش رفت کو “نئی شروعات” قرار دیا اور کہا کہ ” ہم خوش ہیں کہ اپنے امریکی شراکت داروں کے ساتھ ایک اہم قدم اٹھا چکے ہیں۔ یہ معاہدہ نہ صرف اقتصادی شراکت داری کی بنیاد رکھتا ہے بلکہ یوکرین کی تعمیر نو کے لیے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ معاہدہ تب طے پایا جب کچھ ہی ماہ قبل وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زلنسکی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک ملاقات شدید تلخی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں آئل پورٹ پر امریکی فضائی حملہ: 38 معصوم لوگ شہید، 102 زخمی

اطلاعات کے مطابق اس ملاقات کے دوران ماحول اس قدر گرم ہو گیا کہ ممکنہ معاہدے پر دستخط بھی مؤخر کر دیے گئے۔

امریکا، جس نے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں بھرپور عسکری امداد دی، اب امریکا ان وسائل کا “بدلہ” چاہتا ہے اور یہ بدلہ ہے یوکرین کی زمین میں چھپی وہ معدنیات جن کی دنیا کو اشد ضرورت ہے بالخصوص ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” ہمارا معدنیات کا معاہدہ تیار ہے جو غالباً اگلے ہفتے دستخط کیا جائے گا۔

یہ وہی معاہدہ ہے جس پر ہم نے پہلے اصولی اتفاق کیا تھا مگر اب ہم براہ راست بڑے معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ 80 صفحات پر مشتمل دستاویز ہیں جو ہمارے تعلقات کو نئی جہت دے گی۔”

یوکرین کی طرف سے اگرچہ حتمی دستخط کی تاریخ نہیں دی گئی لیکن صدر زلنسکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ معاہدہ آن لائن بھی سائن کیا جا سکتا ہے اور اس کے بعد پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔

یہ پیش رفت صرف یوکرین اور امریکا کے تعلقات کا ایک نیا باب ہی نہیں بلکہ روس کے خلاف یوکرین کی مزاحمت کے بیانیے کو بھی ایک نئی توانائی فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس افسر کے بیٹے نے سرکاری پستول سے یونیورسٹی میں 6 افراد کو گولیاں مار دی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس