Follw Us on:

روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، ایک شہری جاں بحق، درجنوں زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ

یوکرین کا شمال مشرقی شہر خارکیف جمعہ کی علی الصبح دھماکوں سے گونج اٹھا، جب روس نے اچانک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

اس ہولناک حملے میں کم ازایک شخص جاں بحق جبکہ 82 افراد زخمی ہوئے جن میں چھ معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا کہ “روس نے ہمارے شہروں اور لوگوں کو گڈ فرائیڈے کے دن بھی نہیں بخشا۔ بیلسٹک میزائل، کروز میزائل، اور ‘شاہد’ ڈرونز سے حملے کر کے ایک بار پھر اپنی دہشتگردی ثابت کر دی۔”

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ عمارتوں سے خون میں لت پت زخمیوں کو نکالا اور جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس افسر کے بیٹے نے سرکاری پستول سے یونیورسٹی میں 6 افراد کو گولیاں مار دی

عالمی خبررساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ لوگ زمین پر تڑپ رہے تھے جبکہ عمارتوں کے شیشے اور دیواریں بکھر چکی تھیں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ روس نے خارکیف پر چار میزائل داغے جن میں سے تین بیلسٹک مزائل تھے اور ان میں کلسٹر وارہیڈز نصب تھے۔

انہوں نے کہا کہ “روس ایک دہشتگرد مشین ہے اور جب تک اسے طاقت سے جواب نہ دیا جائے یہ رکے گا نہیں۔”

خارکیف کے میئر ایگور ‘تیرے خوف’ کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں 15 رہائشی عمارتوں کے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، حملے میں ایک تعلیمی ادارہ اور کاروباری مرکز بھی زد میں آئے۔

یہ حملے اس وقت ہوئے جب حال ہی میں امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملوں کی ممانعت پر اتفاق ہوا تھا۔ مگر صدر زیلنسکی کے مطابق روس نے توانائی کے بجائے اب عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا یوکرین معاہدہ: دونوں ممالک میں قیمتی معدنیات پر مفاہمت طے پا گئی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس