Follw Us on:

“اب خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں” اسلام آباد پولیس نے موبائل ایپ کا اجرا ءکر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
"اب خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں" اسلام آباد پولیس نے موبائل ایپ کا اجرا ءکر دیا( فائل فوٹو)

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت اور شکایات کیلیے سمارٹ آئی سی ٹی پی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر میسر سہولیات   اب شہری گھر بیٹھ کر آن لائن استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ایپ سمارٹ آئی سی ٹی پی  (SMART-ICTP APP) کے نام سے گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی درخواست دے سکتے ہیں اور پولیس ویریفکیشن کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آن لائن شکایات درج کرانے اور براہِ راست آئی جی کمپلینٹ ہیلپ لائن 1715 پر شکایت بھیجنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

ایپ کے ذریعے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کا اندراج کروائیں اور درج شدہ ایف آئی آر کی کاپی  گھر بیٹھے حاصل کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس