Follw Us on:

کسان نے گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
حکومت کو گندم کی فی من قیمت 4000 روپے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ (فوٹو: گوگل)

چنیوٹ کے ایک کسان نے گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے ایک کسان نے گندم کی چار ہزار قیمت مقرر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی پاسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں زرعی سیکٹر خوراک کی ضروریات پوری کرتا ہے، لیکن حکومت کی جانب سے گندم کا ریٹ غیر منصفانہ طور پر 2200 روپے فی من مقرر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : گندم تیار مگر خریدار نہیں : مریم سرکار کے متنازع فیصلے سے کسان پریشان

درخواست گزار کے مطابق فی ایکڑ گندم کی پیداوار پر خرچہ 3600 روپے فی من تک پہنچ چکا ہے اور حکومت اس کے باوجود کسانوں سے گندم کی خریداری سے بھی گریز کر رہی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ کم قیمت مقرر کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو گندم کی فی من قیمت 4000 روپے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید یہ کہ عدالت سے یہ بھی گزارش کی گئی کہ کسانوں کے لیے سبسڈی اور گندم کی خریداری کے لیے واضح پالیسی مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس