Follw Us on:

اسلام کا ٹی ٹی پی سے اور ٹی ٹی پی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، وزیرِاعلیٰ بلوچستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
دہشت گرد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں، اسلام کا ٹی ٹی پی سے اور ٹی ٹی پی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے نمٹنا ہمارے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہماری فورسز ان کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ ‘ناراض بلوچ’ کی اصطلاح ہماری نہیں بلکہ پنجاب کے کچھ کنفیوز دانشوروں کی پیداوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں، اسلام کا ٹی ٹی پی سے اور ٹی ٹی پی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں : بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں اور عمران خان 45 دنوں میں رہا ہو سکتے ہیں، شیر افضل مروت

وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ انسانی حقوق کے لبادے میں مخصوص ایجنڈے پر چلنے والی خاتون کے ساتھ نہیں بلکہ ان خواتین کے ساتھ ہیں، جن کے بیٹوں اور شوہروں کو بسوں سے اتار کر مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو جب بھی موقع دیا جائےگا وہ دوبارہ منظم ہوجائیں گے، وہ پاکستان کو بندوق کے زور پر توڑنا چاہتے ہیں، لڑائی ریاست نے نہیں انہوں نے شروع کی تھی، بلوچستان مسئلے کا حل نوجوان نسل کو وسائل مہیا کرنا ہے اور وہ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کر رہے ہیں۔

نجی ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات دل سےکی ہے، بلوچستان میں دو یا تین فیصد ملک توڑنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی ضرورت ہے اور وہ جاری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس