Follw Us on:

وزیر مملکت پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی پر حملے کے الزام میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر جلال شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مکلی میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کی بنیاد پر کی گئی، جس میں جلال شاہ سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں عوامی راستہ روکنے، سرکاری ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے اور وفاقی وزیر کی تذلیل کے الزامات شامل ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے گاڑی پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے، تاہم خوش قسمتی سے وزیر مملکت اس حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں ہو رہی ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جب کہ واقعے کی مذمت مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں قوم پرست جماعتوں کے مشتعل مظاہرین نے اس وقت پتھراؤ، انڈے اور ٹماٹر برسائے جب وہ متنازع نہروں کے خلاف جاری احتجاج کے مقام سے گزر رہے تھے۔ قافلہ محفوظ رہا، تاہم واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر اعلیٰ سندھ نے شدید نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس