Follw Us on:

ہاتھ سے بنے کپڑے جدید ٹیکنالوجی کے باوجود لوگوں کی توجہ کھیچ رہے ہیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

دستی فنون لطیفہ کا شمار کسی بھی تہذیب کے خوبصورت ترین اظہار میں ہوتا ہے، اور جب بات ہو ہاتھ سے بنے کپڑوں کی، تو یہ نہ صرف فنی مہارت بلکہ ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کراچی جیسے بڑے اور مصروف شہر میں جب فن اور روایت ایک ساتھ جلوہ گر ہوں تو وہ لمحہ اہلِ ذوق کے لیے کسی خوشبو کی مانند ہوتا ہے۔

کراچی اسکول آف آرٹس کی جانب سے منعقد کی گئی ٹیکسٹائل ایگزیبیشن بھی ایک ایسا ہی لمحہ تھی، جہاں ہاتھ سے بنے منفرد اور دیدہ زیب کپڑوں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

یہ ایگزیبیشن نہ صرف فنکاروں کی محنت و مہارت کا مظہر بنی، بلکہ نوجوان تخلیق کاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس