Follw Us on:

نہروں کا متنازع معاملہ، رانا ثنا اللہ کی شرجیل میمن سے ٹیلیفونک گفتگو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے درمیان نہروں کے متنازعہ منصوبے پر بات چیت کے بعد معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ٹیلیفونک رابطہ اس وقت ہوا جب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کے تنازع پر پیپلز پارٹی سے بات چیت کی جائے اور اس حساس مسئلے پر سیاست بازی سے گریز کیا جائے۔

اس رابطے میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف دونوں نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کی تشویشات کو دور کیا جائے۔

شرجیل میمن نے جواب میں کہا کہ سندھ حکومت نے نہروں کے منصوبے پر اپنا مؤقف ہر فورم پر واضح انداز میں پیش کیا ہے اور اس منصوبے پر عوامی سطح پر بھی شدید تحفظات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 1991 کے معاہدے کے تحت سندھ کے لیے پانی کی منصفانہ تقسیم کی خواہاں ہے اور وہ اس مسئلے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب 15 فروری کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی پنجاب کے چولستان علاقے کو سیراب کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا، جس پر سندھ میں سخت ردعمل آیا۔ مارچ میں سندھ اسمبلی نے بھی اس منصوبے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔

نہروں کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں عوامی مظاہرے بھی ہو چکے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس منصوبے کو سندھ کے ساتھ زیادتی قرار دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ خطاب میں خبردار کیا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے اعتراضات کو نظرانداز کیا تو وہ اس کا ساتھ نہیں دے گی۔

ادھر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا ہے کہ تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے جا رہے ہیں، تاہم معاملہ ابھی مکمل طور پر حل طلب ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس