April 21, 2025 12:49 am

English / Urdu

Follw Us on:

غزہ یکجہتی مارچ: اسلام آباد میں کیا ہو رہا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

جماعت اسلامی کی جانب سے آج دارالحکومت اسلام آباد میں غزہ مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مارچ کی تیاریوں کو سبوتاژ کرنے کی متعدد کوششوں، تیاریوں میں مصروف متعدد، کارکنان کی گرفتاری، تشدد اور دہشت گردی کے مقدمہ کے اندراج کے باوجود مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔
اسلام آباد سے پاکستان میٹرز کے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ شب غزہ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون کو تین اطراف سے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ریڈ زونز کو سرینا چوک،نادرہ چوک اور ڈی چوک کی جانب سے کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا۔

غزہ مارچ کے میزبان جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مارچ طے شدہ پروگرام کے مطابق لازماً اسی مقام پر ہوگا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ آج اسلام آباد میں غزہ مارچ ہر صورت ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت کا ذرائع ابلاغ کے ذریعے اعلان کہ غزہ مارچ کی اسلام آباد میں اجازت نہیں دی جائی گی افسوسناک ہی نہیں قابل مزمت ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس