April 21, 2025 12:39 am

English / Urdu

Follw Us on:

ہم اعلان کریں تو کوئی کنٹینر راستہ نہیں روک سکے گا، حافظ نعیم الرحمان کی حکمرانوں کو وارننگ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل جاکر وعدے وعید کرکے آئے ہیں۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی)

اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں ’غزہ ملین مارچ‘ کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے۔ ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے تھے۔ ہم نے ریڈ زون جانے کا اعلان کیا تو کوئی کنٹینر، کوئی رکاوٹ ہمارا راستہ نہیں روک سکے گی۔

حافظ نعیم نے کہا ہے کہ آج فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کا زبردست پیغام دیا جارہا ہے، کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل جاکر وعدے وعید کرکے آئے ہیں۔ بتایا جائے کہ انہیں کس نے پاکستان سے اسرائیل بھیجا تھا۔ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے یکجہتی کا یہ تاریخ ساز اجتماع ہے۔ افسوس کہ پرامن مارچ کو امریکا سے خوفزدہ طبقے نے سفارت خانے کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا۔ ہم نے امن کا راستہ اختیار کرکے دنیا پر واضح کیا کہ پاکستانی متحد ہیں، بصورت دیگر ہم زبردستی بھی سفارت خانے کی جانب جا سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، بچوں کو شہید کیا گیا۔ بچوں کے لاشے اٹھائے فلسطینی بہنیں صدائیں بلند کر رہی ہیں کہ امت کے حکمرانو تم کہاں ہو؟ حکمران یاد رکھیں امریکا کسی کا خیرخواہ نہیں، امریکا کے خوف سے نکل کر فلسطینیوں کی پشت بانی کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے تعلق کلمے کا ہے، قائد اعظم نے ابتدائی دور میں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کی تھی۔ ہم محمد رسول اللہ کے غلام ہیں، امریکی غلامی مسترد کرتے ہیں۔

غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، بچوں کو شہید کیا گیا۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

امیر جماعتِ اسلامی نے مسلم حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا اور یورپ کے طلبہ سے سبق سیکھ لیں، امریکا اور یورپ میں طلبہ فلسطینیوں کے لیے اپنا کیریئر قربان کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مفادات کے حصول کے لیے اکٹھے ہونے والے سیاستدانوں، امریکہ کی مذمت کے لیے کیوں اکٹھے نہیں ہوتے۔ صہیونیوں نے آگ و خون کا کھیل رچا رکھا ہے۔ مسلم حکمرانوں کے ایمان و ضمیر کو کیا ہوگیا ہے؟

امیر جماعتِ اسلامی کا واضح الفاظ میں کہنا تھا کہ 26 اپریل کو خیبر تا کراچی اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے تلقین کی ہے کہ 26 اپریل کو غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے کسی کو ایک پتھر تک نہیں مارنا بلکہ صرف اپیل کرنی ہے، گلیگلی جا کر ہڑتال کی کال دینی ہے اور اسے کامیاب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج غزہ مارچ کے شرکا اسلام آباد سے واپس نہیں جانا چاہتے، لیکن غزہ مارچ کے شرکا واپس جائیں اور 26 اپریل کی ہڑتال کو کامیاب کریں۔ ہڑتال کے لیے کسی کو ایک پتھر نہیں مارنا، صرف اپیل کرنی ہے اور 27 اپریل کو میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

ہڑتال کے لیے کسی کو ایک پتھر نہیں مارنا، صرف اپیل کرنی ہے۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی)

امیرِ جماعت نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں، اٹھو اور اسرائیلی مظالم کے خلاف خاموشی توڑ دو، تم امریکا کے غلام ہو سکتے ہو، مگر پاکستان کی عوام کسی کی غلام نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ حماس ایک بڑی سیاسی قوت ہے، جسے امریکا نے اقتدار میں آنے نہیں دیا۔ حکومت اور اپوزیشن غزہ کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھا رہے اور دونوں اسرائیل اور امریکا کے مظالم کی مذمت کرنے سے گریزاں ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا ہے کہ اگر حکمران اور اپوزیشن جماعتیں غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں نہ اٹھیں تو وہ اپنا اقتدار اور عوامی مقبولیت کھو بیٹھیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس