Follw Us on:

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی

روشنیوں کے شہر میں چھپے اندھیروں کو چیرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر عرف “اکو” کو گرفتار لیا۔

رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں یہ کامیابی حاصل کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اختر کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے ہے اور اس کی گرفتاری ایک طویل نگرانی، منصوبہ بندی اور حساس معلومات کے بعد ممکن ہوئی۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اختر نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں اپنے قریبی ساتھی فراز عرف “گنج” کے کہنے پر تنظیم میں شامل ہوا تھا۔

دونوں ملزمان نے نہ صرف کراچی بلکہ حب چوکی تک متعدد حساس مقامات کی ریکی کی، ویڈیوز بنائیں اور انہیں بی ایل ایف کے کمانڈر عبدالرحمٰن عرف عدنان عرف ڈیوڈ کو فراہم کیا۔

اختر نے اعتراف کیا کہ 9 مارچ 2021 کو اُس نے فراز کے ہمراہ لیاری میں ایک چینی شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں چینی منیجر جیسن اور ایک راہگیر خالد شدید زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

یہ واردات اس قدر منظم تھی کہ بعد میں سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی گئی۔

اختر نے مزید بتایا کہ وہ فراز کے ہمراہ حب چوکی میں صحافی شاہد زہری اور اکرم ساجدی کی جاسوسی اور ریکی میں بھی ملوث رہا۔ ان کی فراہم کردہ معلومات کے بعد بی ایل ایف نے 10 اکتوبر 2021 کو صحافی شاہد زہری کی گاڑی میں مقناطیسی بم نصب کر کے دھماکا کیا جس کے نتیجے میں شاہد زہری جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

اس سے بھی زیادہ دل دہلا دینے والا واقعہ یکم نومبر 2021 کو پیش آیا  تھا جب صحافی اکرم ساجدی کی گاڑی کو بھی اسی طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق اختر عرف اکو سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم کو اسلحے اور بارود سمیت سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی مشتبہ شخص یا سرگرمی کی اطلاع ہو تو فوراً قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 191 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس