Follw Us on:

پنجاب پولیس: میانوالی اور مکڑوال میں کارروائی کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آپریشن آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سربراہی میں کیا گیا۔ (فوٹو: گوگل)

پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مل کر میانوالی اور مکڑوال میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 10 سے زیادہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے میانوالی اور مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جب کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں : میٹا نے 90 ہزار سے زائد فلسطین نواز ویڈیوز، تصاویر اور پیغامات ڈیلیٹ کردیے

پنجاب پولیس کے مطابق یہ آپریشن آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سربراہی میں کیا گیا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

مزید یہ کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ نجی ہاسٹل میں فائرنگ سے قتل

عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق پنجاب پولیس کا یہ آپریشن گذشتہ چند روز سے جاری تھا۔ مبینہ شدت پسند مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو ’جہاد پر اکسایا جا رہا تھا‘ جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس