Follw Us on:

جامشورو میں گاڑی کے کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مزدہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ (فوٹو: گوگل)

جامشورو کے علاقے تھانہ بولا خان میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ 5 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک مزدہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق کولہی برادری سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ لیبر و افرادی قوت کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن کچہری کا انعقاد

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری اور سڑک کی خستہ حالی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔ واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس