Follw Us on:

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سلطانز نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ (فوٹو: ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا بارہواں میچ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور محمد یاسر خان اوپننگ کے لیے آئے اور 89 رنز کی ایک اچھی شراکت داری قائم کی، جس کے بعد رضوان واپس پویلین لوٹ گئے۔

کپتان محمد رضوان اور محمد یاسر خان اوپننگ کے لیے آئے اور 89 رنز کی ایک اچھی شراکت داری قائم کی۔ (فوٹو: ایکس)

سلطانز کے یاسر خان نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ افتخار احمد 40 رنز اور عثمان خان 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ کپتان محمد رضوان نے 17 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے گیندبازوں کی جانب سے بالکل ناکارہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایک کے بعد دوسرا آتا اور پٹتا جاتا۔ قلندرز کے رشاد حسین نے دو، سکندر رضا، شاہین اور آصف آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے پہاڑ جیسے 229 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے جارح مزاج بلے باز بلے باز فخر زمان اور محمد نعیم آئے، مگر نعیم محض 11 رنز ہی بناسکے۔

ان کے بعد عبداللہ شفیق آئے مگر اس بار فخر زمان چلتے بنے اور پھر ان کے بعد عبداللہ شفیق اور ایسے کرتے کرتے بلےباز پویلین لوٹ گئے۔

قلندرز بلے باز رنز کے تعاقب میں ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور یوں سلطانز نے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح 33 رنز سے حاصل کرلی۔

قلندرز بلے باز رنز کے تعاقب میں ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ (فوٹو: ایکس)

سلطانز کی جانب سے ایک اچھی گیندبازی دیکھنے کو ملی۔ عبید شاہ نے 3، مائیکل بریسویل اور اسامہ میر نے 2،2 جب کہ جوشوا لٹل اور ڈیوڈ ویلے نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پی ایونٹ کی پوائنٹس ٹیبل میں لاہور قلندرز 4 میں سے 2 میچ جیت کر ٹیبل میں تیسرے نمبر پر موجود ہے، جب کہ ملتان سلطانز آج میچ جیتنے کے باوجود بھی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے موجود ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کوشش کریں گے اچھا اسکور کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس