April 24, 2025 11:21 am

English / Urdu

Follw Us on:

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری: بچوں اور خواتین سمیت 45 معصوم فلسطینی شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری

غزہ آج ایک بار پھر خون میں نہا گیا، بدھ کی شب اور صبح سویرے اسرائیلی فضائی حملوں نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا شروع کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 45 معصوم فلسطینی شہری شہید اور 100 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ مقامی طبی ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے درجنوں افراد کی تلاش جاری ہے اور شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب اسرائیل کے انتہا پسند وزیر قومی سلامتی، ایتامار بن گویر نے امریکا کے ریپبلکن ارکان کانگریس کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ میں خوراک اور امدادی سامان کے گوداموں پر بمباری ضروری ہے”۔

ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اب تک جنگ میں 61,700 سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں جن میں ہزاروں لاپتا افراد بھی شامل ہیں جو ملبے تلے دبے ہونے کے سبب شہید قرار دیے جا رہے ہیں۔

اکتوبر 7، 2023 کو حماس کے حملے میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔

غزہ کی سرزمین آج بھی سلگ رہی ہے اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کب دنیا کا ضمیر جاگے گا؟

مزید پڑھیں: ترکی میں 6.2 شدت کا زلزلہ: کتنا نقصان ہوا؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس