April 25, 2025 10:18 pm

English / Urdu

Follw Us on:

روس کا یوکرین پر حملہ: ‘پوتن’ بس کرو، یہ حملے غیر ضروری ہیں اور وقت بہت غلط ہے، امریکی صدر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

روس کے جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 12 افراد جان سے گئے اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ اس سال کا اب تک کا سب سے شدید حملہ تھا، جس نے شہر کی عمارتوں کو نشانہ بنایا، آگ بھڑک اٹھی اور امدادی کارکن کئی گھنٹے بعد تک ملبے سے لاشیں نکالتے رہے۔

اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرمعمولی طور پر سخت لہجے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اپیل کی: “ولادیمیر، رک جاؤ!” ٹرمپ نے کہا کہ امریکا روس پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہا ہے اور کیف پر ہونے والے حملے پر اپنی ناراضگی واضح کی۔

تاہم، اس سب کے باوجود صدر ٹرمپ نے امن مذاکرات میں پیش رفت کی امید ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کریملن نے یوکرین کے حوالے سے جنگ بند کرنے اور ملک کو مکمل کنٹرول میں لینے سے باز رہنے کے لیے بہت بڑی رعایت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا “ہم ایک معاہدے کے بہت قریب آ چکے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: ایک واقعہ دو بیانیے، کیا جنوبی ایشیا کا امن پھر سے خطرے میں ہے؟

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی خبر رساں ادارے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ کوششیں “صحیح سمت میں جا رہی ہیں”، البتہ چند نکات پر اب بھی بات چیت باقی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ واشنگٹن کیف پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے، تاکہ دونوں فریق ایک معاہدے تک پہنچیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر مزید بات چیت کی جائے گی، اور امریکا دونوں ممالک سے امن معاہدہ حتمی شکل دینے کی امید رکھتا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے، جو ٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن میں تھے، نے کہا کہ یوکرین امن کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گیند روس کے کورٹ میں ہے۔

ٹرمپ سے جب ڈیڈ لائن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی ٹائم لائن ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ معاہدہ جلد طے پا جائے۔

یہ واقعہ یوکرین میں جاری جنگ کے ایک نازک موڑ پر پیش آیا ہے۔ ماسکو کی جانب سے 2022 میں مکمل حملے کے بعد سے یہ تنازع مسلسل شدت اختیار کرتا رہا ہے۔ اب دونوں فریق، خاص طور پر ٹرمپ کی واپسی کے پس منظر میں، تیزی سے امن معاہدے کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس