سردیوں میں خشک میوہ جات کی اہمیت اور فوائد سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا، لیکن آج کل عوام کی رائے یہ ہے کہ ان کی قیمتیں اتنی بڑھ چکی ہیں کہ یہ صرف امیر طبقے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
عام عوام کا کہنا ہے کہ پچھلے چند سالوں میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ان کا استعمال زیادہ تر متوسط اور غریب طبقے کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔
ایک عام شہری نے کہا، “ہمیں خشک میوہ جات بہت پسند ہیں، لیکن جب قیمتیں اتنی زیادہ ہو گئیں ہیں، تو ہم ان کو خریدنے سے قاصر ہیں۔” کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان میوہ جات کا سردیوں میں استعمال جسم کو گرم رکھنے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ضروری ہے، مگر موجودہ قیمتوں نے ان کی دسترس میں آنا مشکل بنا دیا ہے۔