April 26, 2025 12:45 am

English / Urdu

Follw Us on:

پہلگام فالس فلیگ: غزہ اور گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد
اس واقعے کا مقصد بھارتی جنگی جنون کو مزید ہوا دینا تھا۔ (فوٹو: گوگل)

فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے بعد اب اسرائیل اور انڈیا کے درمیان خفیہ اتحاد کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقصد بھارتی جنگی جنون کو مزید ہوا دینا تھا تاکہ اندرون ملک نفرت اور کشیدگی کو بڑھایا جا سکے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ کشمیر پہنچ چکے ہیں، جو جدید تکنیکی ساز و سامان سے لیس ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان اہلکاروں کی آمد نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ پاکستان کے خلاف ایک نئی سازش اور مذموم مہم جوئی کی تیاری کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی خونریز پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت کشمیری عوام کا بدترین قتل عام جاری ہے۔

اسرائیل اور انڈیا کا یہ گٹھ جوڑ نہ صرف خطے کی سلامتی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کی مذمت: تاجر، وکلا تنظیموں کا جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

واضح رہے کہ منگل کے روز انڈین وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تقریباً 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا نے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کئی سخت فیصلے کیے۔

ترجمان انڈین وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انڈیا سندھ طاس معاہدہ معطل کرتا ہے۔ انڈیا اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات مزید کم کررہا ہے۔ انڈیا اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔

انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی نیوی اور ایئرفورس کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہے۔

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس