April 26, 2025 12:39 am

English / Urdu

Follw Us on:

انڈین فضائیہ کی ایک اور ناکامی، اپنے ہی شہری علاقے پر ٹینک گرا دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
واقعے میں استعمال شدہ فضائی سازوسامان غیر دھماکہ خیز تھا۔ (فوٹو: سماء نیوز)

انڈین فضائیہ کی ناقص تربیت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا، ایک طیارے سے دورانِ پرواز ریاست مدھیہ پردیش کھے علاقے شیو پوری کے نواحی علاقے میں غیر دھماکہ خیز فضائی سازوسامان گر گیا، جس سے متعدد عمارتیں اور زرعی زمینیں متاثر ہوگئیں۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق انڈین فضائیہ (IAF) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یہ حادثہ ایک معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔

ترجمان فضائیہ کے مطابق واقعے میں استعمال شدہ فضائی سازوسامان غیر دھماکہ خیز تھا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے فضائیہ کی لاپرواہی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فوری معاوضے اور جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔

فضائیہ کی اس غفلت نے ان کی زرعی اراضی اور رہائشی عمارتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ (فوٹو: سماء نیوز)

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فضائیہ کی اس غفلت نے ان کی زرعی اراضی اور رہائشی عمارتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور یہ رویہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں: پانی روکنے کی دھمکی کو جنگ سمجھا جائے گا، پاکستان

دوسری جانب انڈین فضائیہ نے سازوسامان کی نوعیت اور طیارے کی تفصیلات کو ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے اور صرف ایک ’’انکوائری‘‘ کا اعلان کیا ہے، جس پر ناقدین نے سوالات اٹھاتے ہوئے اسے ’’اصل حقائق چھپانے کی کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ انڈین فضائیہ کی ان مسلسل ناکامیوں کا تسلسل ہے جو وہ اپنی جدید کاری کے تمام تر دعوؤں کے باوجود آئے روز ثابت کرتی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ انڈین فضائیہ حالیہ برسوں میں مختلف حادثات اور تربیتی کوتاہیوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی ہے، اور شیو پوری کا یہ واقعہ اس فہرست میں ایک اور شرمناک اضافہ ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس