Follw Us on:

“مودی سن لے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون،” بلاول بھٹو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یہ طے ہوگیا کہ آپ کی مرضی کے بنا نہر نہیں بنے گی۔ (فوٹو: پیپلز پارٹی)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مودی یہ سن لے کہ دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا پھر ان کا خون بہے گا۔

پیپلز پارٹی کے سکھر میں منعقدہ جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات میں معاہدہ ہوا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے طے کیا ہے کہ نیا کینال عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا نہروں کے معاملے میں پیچھے ہٹنا جیالوں کی کامیابی ہے۔ یہ کبھی بھی ممکن نہ ہوتا اگر پیپلز پارٹی کے جیالے میدان میں نہ ہوتے۔ تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیر کینال نہیں بنے گا۔ یہ سندھو آپ کا ہے اور ہم نے اسے بچا لیا ہے۔ یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

حکومت کا نہروں کے معاملے میں پیچھے ہٹنا جیالوں کی کامیابی ہے۔ (فوٹو: پی پی پی)

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مطالبہ تسلیم کیا۔ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ تمام صوبے مانیں گے تو ہی نہر بنے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ نے اپنے اعتراضات مشترکہ مفادات کونسل میں رکھے ہیں، مشترکہ مفادات کا اجلاس دو مئی کو ہوگا اور ہم اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔

مزید پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس، اے پی سی بلانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو انڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔ مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ مودی یہ سن لے کہ دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یاتو ہمارا پانی بہے گا یا پھر ان کا خون بہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے انڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر اب انڈیا نے حملہ کیا ہے، انڈیا سن لے کہ سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔ سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا پھر ان کا خون بہے گا۔

انڈیا سن لے کہ سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔ (فوٹو: پی پی پی)

انہوں نے کہا کہ سندھ ہمارا ہے اور ہم اس کے وارث و محافظ ہیں۔ ہم بہادر لوگ ہیں اور ہم ہر جگہ آپ لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ دریائے سندھ پر ڈاکہ نامنظور ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری افواج انڈیا کو منہ توڑ جواب دے گی، ہر پاکستانی سندھو کا سفیر بن کر کہے گا کہ سندھ کے حق پر ڈاکا نامنظور ہے۔ یہ دریا ہم سب کا ہے۔ پورے پاکستان کو ایک ہوکر ان کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی نظر ہمارے دریا پر ہے، ہم اس مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔ چاروں صوبے چار بھائی ہیں اور چاروں بھائی مل کر مودی کو جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کی مذمت: تاجر، وکلا تنظیموں کا جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ ہوگا، 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوگا۔ ہم باہمی مشاورت سے زرعی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس