Follw Us on:

امیگریشن آپریشن میں مداخلت کے الزام میں امریکی جج گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
امیگریشن آپریشن میں مداخلت کے الزام میں امریکی جج گرفتار( فوٹو: این بی سی )

ایف بی آئی نے ملواکی کی  جج کو گرفتار کر لیا،جج پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر دستاویزی تارک وطن کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالی، جسے وفاقی حکام کی جانب سے حراست میں لیا جانا تھا۔

عالمی خبر اراساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملواکی کاؤنٹی سرکٹ کورٹ کی جج، ہنا دوگن کی گرفتاری ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن کے خلاف سخت پالیسیوں میں ایک نمایاں اضافہ سمجھی جا رہی ہے، جو مقامی اور ریاستی حکام کو امیگریشن سے متعلق امور میں نشانہ بنانے کی اس کی جاری حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔

سینئر افسر کے مطابق، جج دوگن کو ایف بی آئی نے گرفتار کیا اور بعد ازاں انہیں یو ایس مارشلز سروس کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کی گرفتاری صبح تقریباً 8:30 بجے ملواکی کاؤنٹی کورٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت عمل میں آئی جب وہ عدالت میں داخل ہونے والی تھیں۔

یہ خبر سب سے پہلے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں دی گئی، جو بعد ازاں حذف کر دی گئی۔

 اس پوسٹ میں پٹیل نے کہا کہ بیورو کو یقین ہے کہ جج دوگن نے جان بوجھ کر وفاقی ایجنٹس کو گمراہ کیا، جب کہ گرفتاری کے لیے مطلوب شخص جج کی عدالت میں ایک علیحدہ مقدمے کے سلسلے میں پیش ہوا تھا۔

پٹیل نے دعویٰ کیا کہ ایجنٹس کو ملزم کا پیچھا پیدل کرنا پڑا اور جج کی مداخلت کے باعث عوام کے لیے خطرہ بڑھ گیا۔

جبکہ بعد میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر اپنی پوسٹ سوشم میڈیا سے ہٹا دی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس