April 26, 2025 11:34 pm

English / Urdu

Follw Us on:

شٹرڈاؤن ہڑتال: لاہور میں کاروبار بند، سڑکیں ویران 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے، ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ یہ ہڑتال امریکی سرپرستی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انڈیا کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف کی جارہی ہے۔

لاہور میں تمام مارکیٹیں بند ہیں، کہیں کہیں دکانیں کھلی بھی نظر آئیں۔ لاہورکی ٹاؤن شپ مارکیٹ، مولانا شوکت علی روڈ، وحدت روڈ، اچھرہ ، کریم مارکیٹ، برکت مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ، گلبرگ، شاہ عالم مارکیٹ اور انارکلی بازار مکمل طور پر بند ہیں۔

راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل اسٹور بند ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس