Follw Us on:

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے انڈین ائیرلائنز کو بھاری نقصان، مسافر وں نے دوسری ائیرلائنز کا رخ کرلیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
موجودہ صورتحال میں بھارتی ائیرلائنز اپنے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر سکتی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے انڈین فضائی کمپنیوں کو شدید متاثر کر دیا۔ تین روز میں انڈین ائیرلائنز کی 250 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، جس سے ملکی و غیر ملکی مسافروں نے انڈین ائیرلائنز کو چھوڑ کردیگر ائیرلائنز کا رخ کرلیا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث انڈین پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سمیت طویل فاصلے کی پروازیں دو سے دس گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اضافی پرواز کے وقت اور راستوں کی تبدیلی کی وجہ سے انڈین ائیرلائنز کو فیول، انجینیئرنگ، ہوٹل رہائش اور ائیرپورٹ پارکنگ چارجز کی مد میں بھاری اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی، ممبئی اور امرتسر سے امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، ڈنمارک، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب، بحرین، مسقط، باکو، شارجہ اور دبئی جانے والی بھارتی پروازوں کو بھی فیول کی اضافی کھپت اور طویل سفر کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا کی آبی جارحیت: دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑا دیا

اس کے علاوہ پروازوں کی تاخیر کے باعث عملے کے ڈیوٹی آورز میں اضافہ اور آرام کے وقفے میں کمی کے مسائل بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں بھارتی ائیرلائنز اپنے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی اسٹریٹجک لوکیشن کے باعث انڈین ائیرلائنز کے لیے مغربی ممالک کی پروازوں میں پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ایندھن اور وقت کی بچت کا ذریعہ رہا ہے۔

امریکی ویب سائٹ “ایئرویز میگزین” کے مطابق 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے دوران انڈین ائیرلائنز کو 26 فروری سے 2 جولائی تک تقریباً پانچ ماہ کے عرصے میں 540 کروڑ انڈین روپے (تقریباً 65 ملین امریکی ڈالر) سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم نوید کو دو بار عمر قید کی سزا سنادی گئی

اس عرصے میں صرف ائیر انڈیا کو تقریباً 491 کروڑ انڈین روپے (تقریباً 59 ملین امریکی ڈالر) کا نقصان اٹھانا پڑا تھا، جب کہ اسپائس جیٹ کو 30.73 کروڑ انڈین روپے (تقریباً 3.7 ملین امریکی ڈالر)، انڈیگو کو 25.1 کروڑ انڈین روپے (تقریباً 3.0 ملین امریکی ڈالر) اور گو ائیر کو 2.1 کروڑ انڈین روپے (تقریباً 260,000 امریکی ڈالر) کا نقصان ہوا تھا۔

انڈین اخبار “انڈین ایکسپریس” کی ایک رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر انڈین فضائی کمپنیوں کے نقصانات 700 کروڑ انڈین روپے (تقریباً 84 ملین امریکی ڈالر) سے بھی تجاوز کر گئے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس