April 28, 2025 12:40 pm

English / Urdu

Follw Us on:

ایک گھنٹہ دہشت گردی ہوتی رہی، کوئی نہیں آیا لیکن پاکستان پر الزام 10 منٹ میں لگا دیا گیا، شاہد آفریدی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈین کی کبڈی ٹیم تو پاکستان آ سکتی ہے لیکن کرکٹ ٹیم کیوں نہیں آتی؟ فوٹو: گوگل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا میں ایک گھنٹے تک دہشت گردی جاری رہی لیکن آٹھ لاکھ فوج کے باوجود کوئی حرکت میں نہیں آیا، اور صرف دس منٹ میں پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا۔

نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم ہمیشہ انڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں رہے ہیں مگر وہاں سے صرف دھمکیاں سننے کو ملتی ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2016 کے ورلڈکپ کے دوران بھی ہمیں یہ یقین نہیں تھا کہ انڈین ویزے ملیں گے یا نہیں۔

شاہد آفریدی نے ایک اہم سوال اٹھایا کہ انڈین کی کبڈی ٹیم تو پاکستان آ سکتی ہے لیکن کرکٹ ٹیم کیوں نہیں آتی؟

انہوں نے زور دیا کہ اگر انڈیا پاکستان کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو مکمل سنجیدگی اور دیانت داری کے ساتھ چلے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی ہمیشہ بہترین راستہ ثابت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، رہنما تحریکِ خالصتان

انہوں نے انڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں ایک گھنٹے تک دہشت گردی جاری رہی لیکن آٹھ لاکھ فوج کے باوجود کوئی حرکت میں نہیں آیا اور صرف دس منٹ میں پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا۔ انڈیا خود دہشت گردی کے واقعات کرواتا ہے اور پھر الزامات پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ انہیں قومی ٹیم کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کے بجائے انڈر 15 یا انڈر 19 کرکٹرز کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔ آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں دو برسوں میں متعدد چیئرمینوں کی تبدیلی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

بابر اعظم کی قیادت پر گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ ان کے بعد رضوان کو بہترین کپتان سمجھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی غیر جانبدار فریق پہلگام اور جعفر ایکسپریس، دونوں واقعات کی تفتیش کرے، محسن نقوی

انہوں نے رضوان کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر جنوبی افریقا سیریز جیتنے کے بعد رضوان کو اختیارات کے بارے میں کوئی شکایت تھی تو اسے میڈیا پر لانے کے بجائے چیئرمین یا کوچز سے بات کرنی چاہیے تھی۔

آخر میں شاہد آفریدی نے موجودہ کرکٹ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ مشکلات کا شکار ہے اور تمام کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینا چاہیے تاکہ کھیل کا معیار بہتر ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس