April 28, 2025 12:56 pm

English / Urdu

Follw Us on:

کم سرمایہ بڑا منافع، محفوط مستقبل کے لیے کرپٹو کتنی مدد گار ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

کم سرمایہ لگا کر بڑا منافع حاصل کرنے اور محفوظ مستقبل بنانے کے لیے کرپٹو کرنسی ایک مددگار راستہ ثابت ہو سکتی ہے۔ کرپٹو کرنسی میں کمانے کے لیے بہتر ہے کہ آپ طویل مدت سرمایہ کاری کریں، کیونکہ طویل عرصے کی سرمایہ کاری سے زیادہ فائدہ حاصل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کرپٹو ایڈوائزر محمد ہارون نے پاکستان میٹرز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرپٹو میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو آپ طویل مدت کے لیے سرمایہ کاری کریں جس سے آپ کو نقصان ہونے کے خدشات کم ہو جائیں گے۔

انہوں سرمایہ کاروں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو ایک ہزار ڈالر کے کرپٹو کے سکے خرید کر رکھ لیں اور مارکیٹ پر نظر رکھیں جب آپ کو مارکیٹ منافع بخش لگے تو آپ اسے فروخت کر دیں۔

محمد ہارون نے مزید اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی سرمایہ کاری میں نئے نئے ہیں تو بغیر ایڈوائزر کے سرمایہ کاری نہ کریں کسی ایڈوائزر کے مشورے کے مطابق چلیں ۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس