Follw Us on:

’انڈیا اسرائیلی پالیسیوں کو اپنا رہی ہے‘ سیکیورٹی فورسز نے آزادی پسند کشمیریوں کے گھر گرانے شروع کر دیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈین فورسز نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق، اتوار کے روز انڈین فورسز نے پہلگام واقعے کے بعد کارروائیوں کی آڑ میں چار مکانات کو گرایا، جب کہ گزشتہ تین روز کے دوران پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، بندی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کم از کم 10 گھروں کو تباہ کیا گیا۔ ان مکانات کو زیادہ تر بارودی مواد کے استعمال سے زمین بوس کیا گیا۔

ریاستی دہشتگردی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ انڈین حکومت اسرائیل کی پالیسیوں کی نقل کرتے ہوئے کشمیری عوام پر اجتماعی سزائیں مسلط کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر تنازع: عالمی سفارتی ایجنڈے پر کیوں پسِ پشت جا رہا ہے؟

عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ کسی ایک فرد کے عمل کی سزا پورے خاندان کو دینا نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ اس سے کشمیری عوام میں مزید نفرت اور مایوسی پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا سکیورٹی فورسز معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ایسے اقدامات ریاست کے حالات کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے خبردار کیا کہ ریاستی دہشتگردی اور اجتماعی سزاؤں کی روش نے ماضی میں کبھی امن نہیں لایا، نہ ہی اب لائے گی۔

واضح رہے کہ انڈین حکومت نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی کے نام پر کریک ڈاؤن میں اضافہ کیا ہے، جس میں آزادی پسند رہنماؤں، کارکنوں اور ان کے خاندانوں کو سختیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی انڈیا کی ان پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس