Follw Us on:

فیس بک سے پوسٹ ڈیلیٹ ہونے کا خوف ختم، مگر کیسے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Freedom book
محمد جمیل نے فیس بک کی طرز پر فریڈم بک تیار کی ہے جو کہ فیس بک کی نسبت صارفین کو زیادہ آزادی رائے دیتی ہے

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد جمیل نے فیس بک کی طرز پر فریڈم بک تیار کی ہے جو کہ فیس بک کی نسبت صارفین کو زیادہ آزادی رائے دیتی ہے، جس سے فیس بک کی طرف سے کمیونٹی سٹرائیک کا خدشہ ختم ہو جائے گا۔

فریڈم بک کے متعارف کروانے والے محمد جمیل نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ہمیں کسی بھی طرح سے آزادی نہیں دیتا ، خاص طور پر مسلم ممالک پر فیس بک پابندیاں لگا دیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر فلسطین کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیو لگاتے ہیں تو فیس بک کمیونٹی گائیڈ لائن کے خلاف قرار دیتے ہوئے فورا اس ویڈیو کو ختم کونے کے لیے نوٹیفیکشن بھیج دیتا ہے۔

محمد جمیل نے مزید کہا کہ فیس بک کی نسبت فریڈم بک ہر طرح سے  صارفین کو آزادی دے گا ، جس سے لوگ اپنی آواز دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس