Follw Us on:

اگر انڈیا نے حملے کی غلطی کی تو ہم کڑا جواب دیں گے، جاوید شیخ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Javed shikh

جب پہلگام کی وادی میں دہشت گردوں کا حملہ ہوا تو انڈیا کی انگلی ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کی طرف اُٹھ گئی۔

حیرت انگیز طور پر محض آدھے گھنٹے میں ایف آئی آر درج ہوئی اور پاکستان پر الزام بھی عائد ہوگیا۔ لیکن اس بار انڈین پروپیگنڈہ اتنی آسانی سے نہیں چلا۔ پاکستان کے عوام ہی نہیں، بلکہ شوبز انڈسٹری کے درجنوں ستارے بھی انڈین گیدڑ بھپکیوں پر خاموش نہ رہے۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں انڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “اگر انڈیا نے حملے کی غلطی کی تو ہم کڑا جواب دیں گے۔ بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا ایک سوچی سمجھی چال ہے جو اب پرانی ہو چکی ہے۔”

اسی دوران پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے انڈیا کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن پر کاری ضرب لگائی۔ اپنی ویڈیو میں نادیہ نے کہا کہ “پانچ منٹ میں انڈیا کو کیسے پتہ چل گیا کہ یہ پاکستان نے کیا؟ یہ کون سی سپر ٹیکنالوجی ہے؟”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ انڈیا نے خود رچایا تاکہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی بیانیہ بنایا جا سکے، خاص طور پر پانی کے معاہدے کو ختم کرنے کے لیے۔

نادیہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور ممبئی حملوں کی مثالیں دیتے ہوئے انڈٰین سازشوں کی نشاندہی کی۔

پاکستانی عوام نے نادیہ کے اس جرأتمندانہ بیان کو سراہا اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ “نادیہ خان بالی ووڈ کے لالچ میں نہیں آتی، اسی لیے سچ بولتی ہیں۔”

لازمی پڑھیں: پاکستان، انڈیا کشیدگی: کون، کتنا طاقتور، جنگ ہوئی تو جیت کس کی ہو گی؟

دوسری جانب اداکارہ ثنا نے بھی اس نازک موقع پر اپنی آواز بلند کی۔ انہوں نے انڈین حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “مودی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے معصوم جانوں سے کھیل رہی ہے۔ انڈس واٹرز ٹریٹی کو یکطرفہ ختم کرنا خطے کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔”

ثنا نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس کے علاوہ انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پنجابی فلم سردار جی 3 سے نکال دیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں مکمل ہو چکی تھی اور ہانیہ کے سینز بھی فلم کا حصہ بن چکے تھے۔ تاہم پہلگام واقعے کے بعد مبینہ طور پر انہیں فلم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس پر انڈٰیا کہ اس عمل کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “بالی ووڈ کی چمک دمک میں خودداری کو نہ بیچیں۔” جبکہ کئی مداحوں نے کہا کہ ہانیہ کی شاندار کارکردگی کو مٹایا نہیں جا سکتا، چاہے انڈیا اسے فلم سے نکال دے۔

پہلگام واقعے نے نہ صرف سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا، بلکہ ثقافتی اور فلمی میدان میں بھی ہلچل مچا دی۔

جہاں ایک طرف انڈین میڈیا الزامات کی آڑ میں اپنا کھیل کھیل رہا ہے، وہیں پاکستانی فنکار بے خوف ہوکر سچ کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد خان کی فلم ‘ابیر گلال’ پر انڈیا میں پابندی عائد

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس