وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کردی، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کی کمی کردی گئی۔
وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 258.64 روپے سے گھٹ کر 256.64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جو اگلے 15 روز کے لیے نافذ العمل رہے گا۔