Follw Us on:

سرحدی خلاف ورزی پر ابھی نندن کو چائے پلاکر واپس بھیجا تھا مگر اس بار نہ چائے پلائیں گے اور نہ ہی رخصت کریں گے، سعید غنی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ہم نہ جان لینے سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ جان دینے سے پیچھے ہٹیں گے۔ (فوٹو: گوگل)

صوبائی وزیرِ بلدیات و صدر پی پی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پہلے انڈیا نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تھی، ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا، لیکن اس بار نہ چائے پلائیں گے اور نہ رخصت کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام یومِ مئی کے موقع پر ٹاور تا سندھ اسمبلی ‘پاکستان زندہ باد ریلی’ کا انعقاد کیا گیا، جس نے جلسے کی صورت اختیار کرلی۔

ریلی کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات اور پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، صوبائی وزرا، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے کی۔

ریلی کے شرکاء ٹاور سے مارچ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی چوک پر پہنچے، جہاں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، جب کہ پارٹی پرچموں اور نعرہ بازی سے فضا گونجتی رہی۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے تین بنیادی مقاصد ہیں۔ پہلا مقصد یومِ مئی کے موقع پر شکاگو کے شہداء کو سرخ سلام پیش کرنا ہے۔

دریائے سندھ پر کینالوں کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرا مقصد سندھ کے عوام، صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ نے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی اور ہمیشہ ان کے تحفظ کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

ریلی کے تیسرے مقصد پر بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ یہ ریلی انڈین وزیراعظم مودی کی ‘بدمعاشی’ کا جواب ہے۔ انڈین خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ امریکہ میں پکڑے گئے اور انڈیا کینیڈا کے شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے بیشتر واقعات میں بھی انڈیا براہ راست ملوث ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے بروقت مؤقف اپنایا اور عالمی سطح پر دہشتگردی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا بہار کے ریاستی انتخابات جیتنے کے لیے دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، لیکن پاکستانی قوم متحد ہے۔

ان کا کہنا تھاپہلے انڈیا نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تھی، ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا، لیکن اس بار نہ چائے پلائیں گے اور نہ رخصت کریں گے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ہمارے پاس جیتا جاگتا کلبھوشن موجود ہے اور اب ہم نہ جان لینے سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ جان دینے سے پیچھے ہٹیں گے۔

ریلی کا اختتام نعرہ پاکستان زندہ باد کے ساتھ کیا گیا، جب کہ شرکاء نے انڈین جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس