Follw Us on:

آزاد کشمیر کے مدارس میں 10 روز کی تعطیلات کا اعلان، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Azad kashmir school
آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں شدید گرمی کے باعث 10 روزتعطیلات کا  اعلان کیا گیا ہے( فائل فوٹو)

 آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں شدید گرمی کے باعث 10 روزتعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نظامت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مدارس میں گرمیوں کی تعطیلات دس روز تک ہوں گی،مظفرآباد میں حکومت نے گرمی کی شدت کے ہیش نظر مدارس دینیہ کو دس روز تک بند رکھنے کی ہدایت کی ہے ، حکومتی نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کی ہدایت  کی گئی  ہے۔

 دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اور چھٹیاں ممکنہ طور پر ایک ہفتہ پہلے شروع کی جا سکتی ہیں۔

مختلف تجزیہ کاروں اور مبصرین نے اس اقدام کو انڈین کارروائی کی صورت میں نقصان سے بچنے کی کوشش قرار دیا یے۔ 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس