Follw Us on:

زمین اور فوج انڈیا کی، الزام پاکستان پر، کیا پہلگام واقعہ نئی عالمی سازش ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

زمین انڈیا کی ، فوج بھی انڈیا کی ، کنٹرول بھی انڈیا کا مگر حملہ پاکستان نے کردیا، یہ ہے وہ منطق جس کا واویلا مودی سرکار اور انڈین میڈیا کررہا ہے، کیا واقعی پاکستان نے حملہ کروایا؟ کیا حملہ آوار پاکستانی تھے؟
مودی سرکار ایک بار پھر الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی مگر کیسے؟

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق انڈیا نے اپنی بریفنگز میں براہ راست پاکستان کا نام تو نہیں لیا، لیکن پرانا الزام ایک بار پھر دہرایا۔ رپورٹ کہتی ہے کہ انڈین سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، سیکڑوں گرفتاریاں ہو چکی ہیں اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بازار گرم ہے۔
پاکستان نے انڈیا کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور کئی دوطرفہ معاہدے معطل کر دیے ہیں، جن میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی بھی شامل ہے۔
امریکا، ایران اور یورپی یونین نے فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے، جب کہ ایران نے ثالثی کی پیشکش بھی کر دی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے دہشت گردی کے خلاف انڈیا کی حمایت کا اعادہ تو کیا، مگر جنوبی ایشیا اس کی ترجیحات میں سرفہرست نہیں۔اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ تین ماہ گزر چکے ہیں، مگر انڈیا میں ابھی تک کوئی امریکی سفیر تعینات نہیں کیا گیا۔
تجزیہ کار ڈینیئل مارکی نے کہا ہے کہ صورتحال 2019 کے پلوامہ حملے سے مشابہ ہے، جب امریکا نے انڈیا پر دباؤ ڈال کر تحمل کی اپیل کی تھی۔
ابتدا میں حملے کی مبینہ ذمہ داری لینے والا گروپ ’ریزسٹنس فرنٹ‘ بھی پیچھے ہٹ گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا اور اس حملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
جس سے انڈیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی سوالات کیے جارہے ہیں ۔ کیا پہلگام ایک اور فالس فلیگ آپریشن تھایا پھر کوئی عالمی سازش؟کیا مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانہ چاہ رہی یا پھر انتخابات سے قبل ایک نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے؟
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کیا عالمی برادری اس بار بھی صرف تماشائی بنے گی؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس