Follw Us on:

ٹرمپ کا نیا امریکا، 100 دن کی کارکردگی ایک فریب یا حقیقت؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امریکہ میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے 100 دن بھی مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ڈیٹرائٹ، مشی گن میں ایک ریلی میں خود کو ’قوم کا نجات دہندہ‘ ثابت کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے نواح میں ٹرمپ نے بڑا عوامی شو کیا، یہ وہ علاقہ ہے جو آٹو انڈسٹری کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ “میری صدارت عام فہم کا انقلاب ہے، ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنا رہے ہیں۔”

انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کی۔ فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کو ’ناکام‘ قرار دیا، اور میڈیا کو ’جھوٹا‘ بھی کہا۔

 گیلپ سروے کے مطابق صرف 44 فیصد امریکی اب بھی ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ کسی بھی صدر کی دوسری مدت کے 100 دن مکمل کرنے پر سب سے کم مقبولیت ہے۔

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ تھا کہ ہم نے غیر قانونی داخلوں پر مکمل قابو پا لیا ہے،لیکن اعدادوشمار تو کچھ اور ہی ظاہر کرتے ہیں۔ امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق مارچ 2024 میں ایک لالکھ 40 ہزار افراد غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہوئے جبکہ مارچ 2025 میں صرف 7 ہزار181 افراد ہی غیر قانونی طور پر امریکی حدود میں داخل ہوئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اب تک 65 ہزار 700 افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس