Follw Us on:

’بزنس کی نئی راہیں کھلی ہیں‘ بائیکاٹ مہم کے بعد پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

گزشتہ چند برسوں کے دوران دنیا بھر میں صارفین میں شعور بیدار ہوا ہے کہ وہ صرف کسی پراڈکٹ کو خریدنے کے لیے نہیں بلکہ ایک نظریے یا موقف کی حمایت یا مخالفت میں بھی اپنی خریداری کا استعمال کر سکتے ہیں۔

خاص طور پر فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی اور اُن کی حمایت کرنے والی امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔

پاکستان میں بھی عوامی سطح پر اس بائیکاٹ کو بھرپور پذیرائی ملی ہے، جس نے صارفین کے رجحانات میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔ پاکستانی عوام اب مقامی مصنوعات کو ترجیح دینے لگے ہیں، جس کا براہِ راست فائدہ ملکی معیشت اور صنعت کو ہو رہا ہے۔

یہ صورتحال پاکستانی کمپنیوں کے لیے ایک نیا موقع بن کر سامنے آئی ہے، جس سے نہ صرف ان کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ انہیں عالمی سطح پر بھی متعارف ہونے کا موقع ملا ہے۔

پاکستانی مصنوعات، جو پہلے صرف مقامی مارکیٹ تک محدود تھیں، اب بین الاقوامی منڈیوں میں بھی اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ یہ بائیکاٹ صرف ایک وقتی ردِعمل نہیں بلکہ ایک ایسی تحریک بن چکی ہے جو قومی خود کفالت، مقامی صنعت کے فروغ اور نظریاتی وابستگی کا عملی مظہر ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس