تھائی لینڈ کے باکسنگ رنگ میں پاکستان کے نوجوان باکسر شہیر آفریدی نے ایسی دھاک بٹھائی کہ انڈین باکسر ترجوت سنگھ باوا کو تیسرے ہی راؤنڈ میں لڑکھڑا کر گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے۔
بین الاقوامی رینکنگ فائٹ میں یہ مقابلہ پاک-انڈیا روایتی حریفوں کے درمیان نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا لیکن شہیر کی برق رفتاری اور جاندار مکوں نے ابتدا ہی سے مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا۔
پہلے راؤنڈ سے ہی شہیر آفریدی نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور ترجوت سنگھ کے دفاعی گارڈ کو بار بار توڑتے رہے۔
تیسرے راؤنڈ کے اختتام تک انڈین باکسر کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور چہرے پر بے بسی نمایاں ہونے لگی۔ چوتھے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے مخالف کو دیوار سے لگا دیا۔
ریفری نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے انڈین باکسر کو مزید مقابلہ جاری رکھنے سے روک دیا اور شہیر آفریدی کو فاتح قرار دے دیا۔
رنگ کے اندر موجود تماشائیوں نے کھڑے ہو کر پاکستانی باکسر کے لیے تالیاں بجائیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شہیر آفریدی کی یہ جیت وائرل ہو گئی ہے۔
اس میچ کے بعد شہیر آفریدی کا کہنا تھا کہ “یہ صرف میری نہیں، پوری قوم کی جیت ہے۔”
ماہرین کے مطابق اس کامیابی کے بعد شہیر کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئے گی اور یہ فتح پاکستانی باکسنگ کے لیے ایک روشن مستقبل کی نوید ہے۔
مزید پڑھیں: مجھے بھی بولنا آتا ہے مگر کارکردگی پر یقین رکھتا ہوں، بابر اعظم